خاموش التجا

 

جب سے میری امی فوت ہوئی ہیں لگتا ہے سب کچھ ختم

 ہوگیا ہے۔اس دنیا میں اب کوئی نہیں رہا جس کو اپنے زخم دکھا سکوں۔۔وہ تو میرا چہرہ دیکھ کر ہی بتا دیتی تھیں کہ کہ مجھے کوئی مسئلہ ہے۔چہرے پر چھوٹا سا دانہ بھی ہوتا تو فورا پوچھ لیتی تھیں۔۔(ان کو یاد کرتے ہی رونے لگی)

آپ کے چہرے کی یہ حالت کب سے ہے؟۔میرا پہلا سوال ہی


یہ تھا

۔۔۔کچھ مہینوں سے۔۔۔نہیں actually پچھلے سال سے۔۔۔

آپ کی امی کی وفات کب ہوئی؟

وہ بھی پچھلے سال۔۔

ایک دم چونک کر بولی ہاں۔۔یہ میرے چہرے کی

 بائیں طرف خارش شروع ہوئ، پہلے خشک تھا،،یہ سب تب ہی شروع ہوا جب امی کی وفات ہوئی۔۔۔۔

مگر اس سے ان کا کیا لینا دینا؟؟۔

 یہ حیران کن سوال ہر کلائینٹ پوچھتا ہے۔ 

کہ میری اس بیمار ی اور فلاں واقعہ کا آپس میں کیا تعلق ہوا؟۔۔

تو آپ کو بھی بتائے دیتے ہیں۔۔

ہمارا جسم پر ظاہر ہونے والی علامات فیڈ بیک ہوتی ہیں۔


میسنجر ہوتی ہیں ہمارے جسم کا کمیونیکیشن سٹائل۔۔۔

Organ- Mind -Brain Anatomy 

  اعضاء، ایموشنز اور دماغ سب ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔مثال کے طور پر ہماری سکن کےاوپر والےحصے کا فنکشن "محسوس "کرنا ہے 

( To feel Touch )اور


اوراس احساس  کی  عدم موجودگی کی صورت میں سب  سے پہلے اس کا ری ایکشن یہ ہوتا ہے 


کہ سکن ایشوز شروع ہوجاتے ہیں۔۔خشک پن
، flaky skin، rough skin یا numbness..۔۔

جب بھی صدمہ بہت گہرا ہو, دکھ ہو، اداسی ہو اور اس کا

تعلق کسی ایسے انسان سے ہوجو آپ کےلیے بہت پیاراجس کو َ ٹچ کرنے سے اپ کو سکون ملتاہو تو اس کے چلے جانے سے یا اس کو کھو دینے کے  تمام ایموشنز کا اثر دماغ
 کے اس حصے پر ہوگا جس کا تعلق سکن سے ہے اور نتیجتا اسکن ایشوز شروع ھوجاتے ھیں۔۔۔

یہ مختلف اسٹیجز ہوتی ہیں۔۔


سٹریس یا ایموشنز کا لیول highہو تو اوپر ذکر کی گئی علامات ہوں گی۔۔یعنی سٹریس فیز۔۔

 مگر اسٹیج دوم پر جب ہم اس ایموشنل فیز سے کسی طرح نکل آتے ہیں یا کسی ایکٹیوٹی میں خود کو مصروف کر لیتے ہیں تو علامات بدل جاتی ہیں۔۔یعنی ہیلنگ فیز۔۔مثلا ایگزما، سوزش، acne، چہرے پر چھائیاں shingles، وغیرہ۔۔۔۔ 

جو ایموشنز وہ خود نہیں نکال پا رہی تھی اس کے چہرے پر آگئے۔۔کیونکہ اس نے ماں نہیں کھوئی بلکہ وہ توجہ کھو دی جو اس کو ملتی تھی۔تو اب چونکہ کوئی توجہ دینے والا ہے نہیں تو چہرہ خراب ہوگیا۔۔۔۔اور چہرے پر وہ ان علامات کی صورت میں ظاہر ہوگیا۔۔اور جس وقت یہ سب ہوا وہ گہرے صدمے میں چلی گئی۔بروقت رو نہیں پائی۔۔اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرپائ کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں


۔۔

When you suppress your emotions, your body express. 

جب بھی ہم اپنے ایموشنز کو زندہ اپنے اندر دفن کر دیتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور اللہ تعالی کا یہ اس قدر خوبصورت سسٹم ہے کہ ان علامات کی صورت میں ہمیں باربار آگاہ کیا جاتا ہے کہ خود پر توجہ کی ضرورت ہے۔۔یہ جسم اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے اس کو 

 بِن نہ بنائیں۔۔اس کو خالی کرنے کا وقت ہے۔۔


Whenever you suppress your emotions, you are confusing and hurting your body in a profound way. Emotions are our body's way of getting us to take action. On a very primal level, our bodies are trying to keep us safe at all times. ( Subhan Allah)


 میرے لیے بحیثیت روٹ کاز ہیلتھ کوچ یہ سفر دلچسپ     

تو ہے ہی مگر اللہ تعالٰی کی اس شاہکار تخلیق کے یہ پہلو دیکھ دیکھ کر ہر روز اس سے قرب میں اضافے کا باعث بھی ہے۔۔

اللہ تعالٰی مجھے اس پروفیشن کے ذریعے اپنے لیے اور دوسروں کےلیے نافع بنا دے۔۔آمین۔


Salma Malik 

EFT PRACTITIONER 

Life Style Prescription Root Cause Health Coach ( LPRHC)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے